بڑی مچھلیوں کیخلاف اربوں کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،چیئرمین نیب


اسلام آباد(صباح نیوز) نیب کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

نیب کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ بڑی مچھلیوں نے فالودہ والے، چھابڑی والے اور پاپڑ والے کے نام پر منی لانڈرنگ کی جبکہ جو لوگ میڈیا میں اپنی بے گناہی کا دعوی کررہے ہیں وہ اپنے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی عدالتوں سے درخواست کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب بے بنیاد میڈیا رپورٹس اور پروپیگنڈہ کو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق اپنا فرض ادا کرے گا۔