مقبوضہ کشمیرمیں4روز تک معطلی کے بعد امرناتھ یاترا بالتل کے راستے سے شروع


سرینگر۔۔۔ مقبوضہ کشمیرمیں امرناتھ یاترا بالتل روٹ پر گذشتہ روزچار دن کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ یاتریوں کی تازہ کھیپ صبح سویرے بالتل بیس کیمپ سے گھپا کے لیے روانہ ہوئی۔

آٹھ جولائی کوگھپا کے قریب بادل پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہو گئے جس کی وجہ سے یاترا کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔اب تک 1.20 لاکھ سے زائد یاتریوں نے درشن کئے ہیں۔

چارروز تک معطل رہنے کے بعد منگل کے روز  7,107 یاتریوں پر مشتمل13 واںقافلہ 265گاڑیوں میں دو الگ الگ قافلوں میں پہلگام اور بالتل کے جڑواں بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 1949عقیدت مند 98 گاڑیوں میں صبح 3.40بجے بالتل کے لیے روانہ ہوئے، 5,158یاتری 175گاڑیوں میں صبح 4.30بجے کے قریب ننونـپہلگام بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔اس کیساتھ 29 جون سے اب تک 76662 یاتریوں نے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے وادی کے لیے روانہ ہوئے ہیں، جس دن یاتریوں کے پہلے کھیپ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں 16 یاتری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے