وزیر اعظم کا کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کو 23 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر ) کو ان کے 23 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ کارگل کے پہاڑوں نے شاید ایسا بہادری کا مظاہرہ نہیں دیکھا ہو گا جیسا کہ جب انہوں نے دشمن کی گولیوں کی بارش میں اپنے فوجیوں کی قیادت کرتے ہوئے ایک اہم پوزیشن کو صاف کیا تھا ۔