میاں محمد اسلم اور ضلعی امیر نصر اللہ رند ھاوا کی قیادت میں وفد کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی قیادت میں سیکٹرجی-13,14اسلام آباد رہائشیوں کے نمائندہ وفد نے چیئرین سی ڈی اے عامر احمد علی سے ملاقات کی اور انھیں اہل علاقہ کو در پیش پانی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ،

وفد میں سماجی رہنما جاوید قریشی، سید عتیق الرحمن بھی مو جو د تھے ۔ چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات میں میاں محمد اسلم اور نصر ا للہ رند ھا وا نے سیکٹر جی-13,14 میں اہل علاقہ کو در پیش پانی کی شد ید قلت، سیکیورٹی اور بڑھتی ہو ئی تجاوزات کے بارے میںآگاہ کیا ، انھوں نے کہا شدید گر می میں پانی کی قلت سے علاقہ کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے ، انھوں نے کہا پانی کی سپلائی اور ٹینکرز کی تعداد میں بھی اضا فہ کیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کے حصول میں آسانی ہو،

اسی طر ح علاقے کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا ئے تا کہ شہریوں کو جانی اور مالی طور پر تحفظ دیا جا سکے ، وفد نے G-13میں بڑھتی ہو ئی تجاوزات پر بھی اہل علاقہ کے تحفظات سے ڈی جی ہاوسنگ کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جا ئیں ۔ چیئرین سی ڈی اے عامر احمد علی نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جا ری ہے دو تین ماہ میں مسئلے کو حل کر لیا جا ئے گا ۔