سری نگر۔۔۔۔ریاست جموں وکشمیر میں منگل سے ہفتہ شہدا کی تقریبات شروع ہوں گی۔ہفتہ شہدا کی تقریبات کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم حریت پسند کشمیریوں سے ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہفتہ شہدا کے سلسلے میں مختلف پروگراموں پر مشتمل کیلنڈر جاری کردیا ہے۔کیلنڈر کے مطابق 8جولائی کومعروف نوجوان رہنما برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبے ترال میں اور 13جولائی کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب میں مزار شہدا پر جمع ہوں جہاں 1931کے شہدا مدفون ہیں اورفاتحہ خوانی کریں۔