گلگت (صباح نیوز )غیر ملکی کوہ پیماں کی ایک اور ٹیم نے نانگا پربت سر کر لیا جبکہ ایک ٹیم نے دیران چوٹی سر کر لی ۔ذرائع کے مطابق نیپالی کوہ پیما گالجی شرپا اور برٹش خاتون کوہ پیما ایڈرینہ براونلی سمیت دیگر کوہ پیما ٹیم نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 14 منٹ پر نانگا پربت سر کیا ۔
دونوں 30 سال سے کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں ۔ 22 سالہ ایڈرینہ براونلی اور شرپا 8 ہزار میٹر سے بلند براڈ پیک چوٹی بھی اسی عمر میں سرکرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دوسری جانب دو رکنی غیر ملکی کوہ پیما ٹیم نے ضلع نگر میں واقع دیران چوٹی سر کر لی ہے۔