سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے موقع پر ساٹھ ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 30 جون کو شروع ہونے والی43 روزہ امرناتھ یاترا11 اگست تک جاری رہے گی اس دوران8 لاکھ بھارتی ہندووں کی مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں آمد متوقع ہے
۔ بھارتی ہندو یاتریوں کی حفاظت کے نام پرساٹھ ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 130 سے زیادہ سونگھنے والے کتے بھی رکھے گئے ہیں۔200 ہائی پاور والی بلٹ پروف خودکار گاڑیاں اور 200 سے زیادہ ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سطح سمندر سے تقریبا” تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہندوں کی مشہور عبادت گاہ امرناتھ گپھا کے لئے سالانہ یاترا شروع ہوگئی ہے۔ تقریبا” چھ ہفتے تک جاری رہنے والی اس یاترا کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق حفاظتی انتظامات میں تقریبا” ساٹھ ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی ان علاقوں میں تعیناتی بھی شامل ہے جہاں سے ہندو یاتری گزریں گے یا قیام کریں گے۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ کمک بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کی اس بھاری تعداد کے علاوہ ہے جووادی کشمیر میں مستقل طور پر تعینات ہے۔یاترا ڈیوٹی پر تعینات سبھی سیکیورٹی اہلکار وں کو جدید اسلحے سے لیس کردیا گیا ہے۔
ایک اعلی پولیس عہدیدار وجے کمار نے بتایا کہ یاترا کی نگرانی کے لئے جدید الیکٹرانگ آلات ، ایسے ڈرونز جن میں کیمرے لگے ہوئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔یاترا کے بیس کیمپس اور ان کے آس پاس موٹر سائیکل سوار پولیس کمانڈوز بھی نظر آرہے ہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق امرناتھ یاترا کے موقع پر اسرائیل کے بنے خصوصی سیکیورٹی آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے موقع پر8 لاکھ بھارتی ہندووں کی مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں آمد متوقع ہے
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چھہ ہفتے تک جاری رہنے والی یاترا کے دوران بھارت کی مختلف ریاستوں سے تقریبا” آٹھ لاکھ ہندو عقیدت مندوں کی امر ناتھ آمد متوقع ہے جو ایک ریکارڈہوگا ۔ ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کا اجتماع اور پھر ان کی طرف سے کھلے میں قضائے حاجت کرنے اور غیر تحلیل مصنوعات کے استعمال کی وجہ سے کشمیرکے اس پہاڑی علاقے کے ماحولیات پر منفی اثرپڑ سکتا ہے
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سطح سمندر سے تقریبا” تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہندوں کی مشہور عبادت گاہ امرناتھ گپھا کے لئے سالانہ یاترا شروع ہوگئی ہے۔ تقریبا” چھ ہفتے تک جاری رہنے والی اس یاترا کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 30 جون کو شروع ہونے والی43 روزہ امرناتھ یاترا11 اگست تک جاری رہے گی۔