مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری


سری نگر:جموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج  مسلسل 31ویںروز بھی جاری ہے۔

ملازمین آل جموں ریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امبیڈکر چوک جموں میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

وہ قابض انتظامیہ سے ایک جامع ٹرانسفر پالیسی وضع کر نے ، اپنے متعلقہ اضلاع میں تقررری اور وادی کشمیرمیں اپنی نوکریوں پر جانے کیلئے مجبور نہ کرنے سمیت دیگر مطالبات کر رہے ہیں۔

متعدد سماجی اور دیگر تنظیمیں بھی ان کے احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔