اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پاکستان کے حوالے کر دیا ۔
یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے کہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پاکستان کے حوالے کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فنانشل پالیسی فریم ورک پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔