لاہور(صباح نیوز) جے آئی یوتھ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ومہنگائی کے خلاف لورالائی سے اسلام آبادتک سائیکل مارچ لاہور پہنچ گیا مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ودیگر قائدین نے سائیکل مارچ کا لاہور میں استقبال کیا ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہاکہ جماعت اسلامی کے نوجوان 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں بے حس نااہل حکمرانوں نے انکے اپنے کیے ہوئے وعدے وواعلانات یا دکروانے اور نوکریاں وگھرمانگنے کیلئے لاکھوں نوجوانوں کا مارچ کریں گے ۔لورالائی کے نوجوانوں محمد ولی صباون، عبداللہ لالہ نے سائیکل پر لورالائی سے لاہور اورپھر اسلام آباد مارچ کرکے ثابت کیا کہ حکمرانوں سے حساب لینے کا وقت آگیاہے ۔بدعنوان حکمرانوں نے غریب عوام کیلئے جینا مشکل کر دیا۔جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلاکر رہے گی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے لورالائی سے مہنگائی بے روزگاری کے خلاف سائیکل مارچ کے شرکاء جے آئی یوتھ لورالائی کے صدرمحمد ولی صباون، عبداللہ لالہ کالاہورپہنچنے پر منصورہ مرکز میں استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی وجے آئی یوتھ کے دیگر قائدین بھی موجودتھے امیر العظیم ،محمد ولی صباون نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزیدکہاکہ بدترین مہنگائی ،بے روزگاری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور سود ی معیشت نے ہر فرد بلخصوص غریب وپسماندہ عوام کو بہت متاثرکیا حکمرانوں عوام کوسے بہت سے وعدے کرکے ووٹ لیے لیکن منتخب ہونے کے بعد عوام کو بھول گیے مہنگائی میں بدترین اضافہ نے عوام سے جیننے کا حق چھین لیا لورالائی سے سائیکل پراسلام آباد ڈی چوک احتجاج میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش اوران کے حمت وہوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جماعت اسلامی لاکھوں نوجوانوں کو 31اکتوبر اسلام آباد ڈی چوک پر جمع کرکے حکمرانوں سے نوجوانوں کیلئے نوکری وگھر مانگیں گے ہرروزہرہفتہ ہر طرف سے اشیائے خورونوش میں اضافہ ہورہاہے جو چیز آج خرید لیں وہ کل آج کی قیمت میں نہیں ملتی حکمرانوں نے بھاری سودی قرضے اور مہنگائی میں اضافہ کے سواکوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا ۔سائیکل مارچ والے نوجوان 31اکتوبر کو اسلام آبادپہنچیں گے جہاں وہ ڈی چوک پر جے آئی یوتھ کے عوامی میں شرکت کریں گے مارچ سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے بدترین مہنگائی وبدعنوانی میں کمی کا مطالبہ کریں گے حکمران عوام کو سہولت دینے کے بجائے لوٹ مار کررے ہیں جماعت ا سلامی ہی قوم کومسائل ومشکلات سے نکال لیگی۔قوم ونوجوان جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیرے ،آئی ایم ایف کے خلاف اورریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ناکام ہوجائیں ۔