سرکاری افسران کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر عوام کے مسائل میں جعلسازی کا انکشاف،وزیر اعظم کو رپورٹ پیش


اسلام آباد (صباح نیوز)سرکاری افسران کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر عوام کے مسائل میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالہ سے وزیر اعظم عمران خا ن کو رپورٹ پیش کردی گئی۔ پنجاب میں 44سرکاری افسران جعلسازی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے تحقیقات کی گئیں ااور254افسران کے ڈیش بورڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد رپورٹ تیارکرکے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 44افسران جعلسازی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جبکہ چیف سیکرٹری کی جانب سے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں 39افسران کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے45پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ آ

ئی جی خیبر پختونخوا نے10جبکہ سندھ کے تین سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیٹیزن پورٹل کی مانیٹرنگ خود وزیر اعظم کررہے ہیں۔