حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کے پیچھے ڈٹ کر کھڑی ہے،شہبازشریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کے پیچھے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کواب تک ایک روزمیں سب سے زیادہ رقم57ملین ڈالرز موصول ہوئے۔

بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے چار ڈالرز سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ وطن عزیز پر اعتماد کا اظہار کرنے پر بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔