بینظیر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاستدان رہیں، پرویز اشرف


اسلام آباد(صباح نیوز)سپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاست دان رہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاست دان رہیں،

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری شمع کو روشن رکھا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ساتھ زیادتی ہر مذہب میں ممنوع ہے،محترمہ اپنے والد کو شہید ہوتے دیکھا، انہوں نے اس کا جواب جمہوریت سے دیا۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ محترمہ کا قول ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، وویمن کاکس کی بطور سپیکر بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر کی زندگی کے بہت سے پہلو ہیں، وویمن کوکس محترمہ کی سوچ تھی اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں جس طرح ان اکیلی عورت کو ٹارگٹ کیا  جاتا تھا، اس وقت ہم بھی چاہتے تھے جواب دیں لیکن وہ خود اپنا دفاع کرتی تھیں۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خواتین کو خواتین کے خلاف استعمال کیا جاتا تھا،

انہوں نے کہاکہ آنے والی خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتی ہوں، ملک کی خواتین کی لیے قانون سازی کرنا چاہتے تھے، ہم نے یہ وویمن پارلیمنٹ کاکس کا قائم کیا ۔