ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی


اسلام آباد(صباح نیوزاسپیکر سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کے او آر ٹی) کے بانی/چیئرمین چوہدری محمد اختر (تمغہ امتیاز) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپیکر کو آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انہیں نے بتایا کہ کورٹ معروف فلاحی تنظیموں میں سے ایک ہے جس نے خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں یتیم خانوں کی تعمیر، وہیل چیئرز کی تقسیم کے ذریعے معذوری کو قابلیت میں بدلنا اور معذوروں کے لیے دوستانہ واش رومز کی تعمیر، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر، وہیل چیئرز کی تقسیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا، پرائمری اسکولوں کی تعمیر اور صحت کی سہولیات شامل ہیں۔

سپیکر نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کے او آر ٹی سمیت عام لوگوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی دیگر فلاحی تنظیموں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسپیکر نے فلاحی کاموں کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے پر زور دیا اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔