وزیر اعظم کا سہولت کارڈز سے متعلق ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے سہولت کارڈز سے متعلق ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی صحت کارڈ، کسان کارڈ، اوراحساس راشن کارڈ پر اب ٹھوس پالیسی وضع کی جائے گی،

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت کارڈز پالیسی کی تیاری کے لیے اہم اجلاس ہوا۔  وزیر اعظم کی زیر صدرت اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی شریک ہوئے،

اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت سہولت کارڈز کی افادیت، راشن کارڈز، اور کسان کارڈ پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکومتی سہولت کارڈز کے بارے میں قومی سطح کی آگاہی مہم شروع کی جائے،

وزیر اعظم عمران خان آئندہ اجلاس میں کارڈز سے متعلق نئی پالیسی کی ہدایات دیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں صحت کارڈ اجرا یکم جنوری میں ہوگا، مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔

آئندہ اجلاس میں آگاہی مہم پر صوبوں میں قومی، ضلعی اور تحصیل سطح کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی، اور وزیر اعظم کی طرف سے پارٹی کے ورکرز کو آگاہی مہم کا ٹاسک دیا جائے گا