این آر او 2 ملک کی اخلاقی ومعاشی تباہی کا باعث بنے گا، شبلی فراز


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ این آر او 2 ملک کی اخلاقی اور معاشی تباہی کا باعث بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نیب قانون میں تبدیلی کر کے چوروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی، 1200 ارب روپے کے مقدمے صرف 100 ارب کے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او (2) این آر او (1) کی طرح ملک کی اخلاقی اور معاشی تباہی کا باعث بنے گا، تاریخ اس سازش میں ملوث کرداروں کو معاف نہیں کرے گی۔