لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم کی والدہ کی وفات پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
منصورہ سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں امیر جماعت نے پروفیسر ابراہیم اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔ نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، راشد نسیم، ڈاکٹر فرید پراچہ، اسد اللہ بھٹو، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، نائب قیمین محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، وقاص انجم جعفری، بختیار معانی،جماعت اسلامی کے رہنما حافظ ادریس، میاں مقصود احمد اور دیگر قائدین نے بھی پروفیسر ابراہیم کی والدہ محترمہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔