ایف اے ٹی ایف  کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے : شاہد آفریدی


اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی ملک ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ، بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے۔ فیٹف کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا۔

سابق آل راونڈر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم لوگ ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں۔