انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا


لندن(صباح نیوز)انگلینڈ نے نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے   میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو ون ڈے کا سب سے بڑا 499 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے سنچریاں اسکور کیں، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 122، 125 اور 152 رنز کی اننگز کھیلی۔جوز بٹلر کی 152 رنز کی اننگز میں 14 بلند و بالا چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 14 چوکے لگا کر 122 رنز کی اننگ کھیلی۔

جیسن رائے ایک اور ایون مورگن بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے، لیام لیونگ اسٹون 55 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلر نے دو وکٹیں حاصل کیں، لوگن وین بیک اور شین سینیٹر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے