اسرائیل جیل میں علاج سے محروم فلسطینی قیدی کی موت


غزہ(صباح نیوز) قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے قابض اسرائیل کی جیلوں کے اندر قیدی سامی عابد العمور کی جان بوجھ کر طبی غفلت کے نتیجے میں موت کا اعلان کیا۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح سے تعلق رکھنے والے شہید قیدی سامی العمور کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2008 سے زیر حراست تھے۔

گذشتہ روز پریزنرز کلب نے قیدی سامی عابد العمور کی صحت میں شدید خرابی کے بارے میں خبردار کیا تھا اور بعد ازاں اسے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کے دل کا مشکل آپریشن ہوا۔قابل ذکر ہے کہ قیدی العمور قابض دشمن کی جیلوں میں 550 بیمار قیدیوں میں شامل تھے۔