نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ایک ماہ کی مختصر مدت میں بار، باربجلی گیس بم گرانے کے بعد پاکستانی عوام پر تیسرا پٹرول بم گرا کر اپنے آقاؤں IMF اور ورلڈ بنک کو خوش کردیا ہے لیکن یہ ان حکمرانوں کی خوش فہمی ہے جب تک یہ حکمران 22 کروڑ عوام کی کھالیں اتار کر اپنے ان آقاوں کو پیش نہیں کریں گے اس وقت ان کی خوشی عارضی ہے مہنگائی کے خلاف مارچ کرتے ہوئے اقتدار تک پہنچ کر مہنگائی سے عوام کی چٹنی بنا دی ہے،

شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ عوام اس ظلم کو کھبی نہیں بھولیں گے اور اپنی ووٹ کی طاقت سے شہباز، زرداری، مولانا اور عمران کو ایسی سزا دیں گے ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گیاب عوام سراج الحق کی قیادت میں اسلامی انقلاب کیلیئے آٹھ کھڑے ہوں غربت مہنگائی، بے روزگاری، ظلم ناانصافی کا علاج نظام مصطفی میں ہے ایک دیانتدار قیادت ہی ملک وقوم ان مسائل سے نجات دلا سکتی ہے