سینیٹر عرفان صدیقی کی بجٹ تقریر کو بہترین قرار دیتے ہوئے سراہا گیا


اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ میں بجٹ بحث کے دوران حزب اختلاف اور حکومتی بینچوں کی طرف سے متعدد سینیٹرز نے خطاب کیا

مختصر رسمی ایجنڈے کے بعد اپوزیشن نے پیٹرول قیمتوں پر احتجاج کیا تو چیئرمین کی طرف سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کو بحث کا آغاز کرنے کے لئے کہا گیا،ابتدا میں اپوزیشن بینچوں سے احتجاج کے بعد ٹوکن بائیکاٹ کیا گیا. کچھ دیر بعد اپوزیشن ارکان واپس آگئے تو عرفان صدیقی نے اپنی تقریر کا آغاز کیا، تقریبا آدھے گھنٹے پر مشتمل انکی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ ہماری بدحالی کی مرکزی وجہ سیاسی عدم استحکام اور سات دہائیوں پر مشتمل وہ سیاسی تماشا ہے جس نے کسی حکومت کو جم کر کام نہیں کرنے دیا

عرفان صدیقی کی تقریر خوبصورت روایتی اردو زبان کا شاہکار تھی،اکثر سینیٹرز نے کہا کہ ایسی تقریر ایک مدت بعد سننے میں آئی ہے،