موجودہ حکمرانوں نے عوام پر تیسری بار پٹرول بم گرایا ،حافظ حسین احمد


اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر تیسری بار پٹرول بم گرایا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے شہباز شریف، پھر زرداری اور اب مولانا کے حصے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں رہنما جے یو آئی پاکستان حافظ حسین احمد نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شب خون مارا ہے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر تیسری بار پیٹرول بم گرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول سے زیادہ عوام کے لیے ڈیزل اہم ہے، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جانا چاہیے۔جے یو آئی پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل سے ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے منسلک ہیں۔