پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے،وزیر اعظم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے  ملاقات کی ہے ۔ وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹائیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں تمام موجود وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔