وزیر اعظم کالوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو داد شجاعت دینے کے لیے بلوچستان سے وزیر اعظم ہاس اسلام آباد مدعو کیا۔

وزیر اعظم نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا، اور اسے تمغہ شجاعت کیلیے نامزد کیا .