شہری بلد یاتی الیکشن میں باکردار اور عوام کا درد رکھنے والے اُمیدواروں کو منتخب کر یں۔نصر اللہ رندھاوا


اسلام آباد(صباح نیوز)میر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہااسلام آباد کے باشعور شہری بلد یاتی الیکشن میں باکردار اور عوام کا درد رکھنے والے اُمیدواروں کو منتخب کر یں اور اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں تعمیر و تر قی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، اگر الیکشن میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کیا جا ئے گا تو اسلام آباد کی قسمت بد ل جا ئے گی اور شہر تعمیر و تر قی کا شاہکارنظر آئے گا جبکہ نااہل اور کر پٹ عناصر کے منتخب ہو نے سے اسلام آباد کے اجڑ نے کا اند یشہ ہے ،

انھوں نے کہا اُمید ہے اسلام آباد کے با شعور عوام اس بار قیادت کے انتخاب میں غلطی نہیں کر یں گے ، اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن سے عوام کے دکھوں اور پر یشانی کا ازالہ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلد یاتی انتخا بات کے حو الے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ۔انھوں نے کہا بلد یاتی انتخابات جمہو ریت کی نر سری ہیں جس سے اختیارات گلی محلے کی سطح پر منتقل ہو جا ئیں گے اور عوام کے مسائل  اُن کی دہلیز پر حل ہو ں گے،  جماعت اسلامی پاکستان میں پُر امن جدو جہد سے انقلاب لا نا  چاہتی ہے اور اسی طر یقے سے پائیدار اور دیر پا تبدیلی آئے گی ،جو ملک اور قوم کے حق میں ہو گی اس تبدیلی یا انقلاب کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر عوام کی تائید اور حمایت در کار ہو گی ،انھوں نے کہا اسلامی انقلاب کے لیے صالح اور باکردار لوگوں کو ایک بڑی اجتماعیت کے گرد جمع کر نا ہو گا جو جماعت اسلامی کی صورت میں معاشرے میں مو جو د ہے ۔