ملک کا بڑا صوبہ بدترین آئینی ونتظامی بحران کا شکار ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کا  بڑا صوبہ بدترین آئینی ونتظامی بحران کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ بدترین آئینی اور انتظامی بحران کا شکار ہے، وزیر اعلیٰ کا پتہ ہے نہ کابینہ کا اب اسمبلی بھی دو ہو جائینگی آپ کیا کر رہے ہیں؟ ضد اور انا سے باہر نکلیں عوام کو موقع دیں کہ سیاسی بحران حتمی طور پر ختم ہو انتخابات کی طرف بڑھیں۔