آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات، اقدا ر کی امید نہیں،شہبازگل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ  آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات، اقدا ر کی امید نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں  شہباز گل نے کہا کہ آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات، اقدار اور روایات کی امید نہیں، اقتدار میں اور اقتدار کیلئے عزت،غیرت سے گزرجانا ان کی تاریخ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیدارو اور اخلاقیات کا درس دینے والو پارلیمان کا چہرہ مسخ ہوتے دیکھ کر کچھ تو بولو، عوام کے امنگوں کی بے توقیری کرنے والوکچھ تو بولو۔