مولانا عبدالاکبر چترالی کی بھارت میں توہین رسالت کے واقعہ کی مذمت ، غزوہ ہند اعلان کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھارت میں توہین رسالت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے غزوہ ہندکا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا ،

قومی اسمبلی میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ حضورۖ سے ہماری محبت ایمان کا حصہ ہے، ہندوستان میں جو ہوا ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جرم ہے ڈنمارک میں توہین  رسالت پر کاروائی کا مطالبہ کیا تو کہا گیا مغرب ناراض ہو جائیگا، مسلم ممالک  اور پاکستان بھر میں احتجاج ہوئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلامسلم ممالک کو اس معاملے پر غزوہ ہندکا اعلان کرنا چاہیے تھا،قومی اسمبلی میں جہاد کا نام لے لیں تو اچھالا جاتا ہے،حکومت پاکستان کی طرف سے عملی اقدام اٹھانا چاہیے تھا،

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ حکومت کو اپناسفیر بلا کر بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنا چاہیے تھا،آج فولاد والا مومن نہیں ،یہاں تو گستاخ رسول کو پروٹوکول کیساتھ باہر بھیجا گیا،ایسی حرکات کرینگے تو دشمنوں کی راہیں ہموار ہونگی۔