وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دی ،سلمان صوفی


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشیٹوز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دی ہے۔

اپنے بیان میں سلمان صوفی نے کہاکہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا،وہ ممالک جہاں افغان شہریوں کو امیگریشن مل چکی ہے وہ ان شہریوں کیلئے پاکستان کا راہداری ویزا اپلا ئی کریں گے