لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،پولیس پرتشدد کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری،عندلیب عباس ، میاں اسلم اقبال ، اکرام عثمان ،حسان نیازی، زبیر نیازی،جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہسمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے ہیں۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے عدالت میں درخواست دی تھی۔