سلمان صوفی کا جان داؤ پر لگا کر زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل کو ٹیلی فون ، وزیرِ اعظم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے بلوچستان میں اپنی جان داؤ پر لگا کر لاتعداد زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل کو ٹیلی فون کیا،

سلمان صوفی نے فیصل کو وزیرِ اعظم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ  فیصل کے اس جذبے کو وزیراعظم سلام پیش کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو اسلام آباد مدعو کرکے انعام سے نوازا جائے،وزیراعظم نے کہاکہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہزاروں جانوں کو بچانے کے اس عمل کی جتنی پذیرائے کی جائے کم ہے