وزیر اعظم نے چار اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کواپنا معاون خصوصی مقررکردیا


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے چار اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کواپنا معاون خصوصی مقررکردیا۔

معاون خصوصی مقرر ہونے والوں میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین، رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری اورخواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم شامل ہیں۔

تمام معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا جبکہ معاونین خصوصی کو کوئی محکمہ الاٹ کیا جائے گا یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔