سرگودھا(صباح نیوز) آٹا چینی گھی مافیا کے بعد چاول مافیا بھی میدان میں آگیا چاول کی قیمت میں 25 سے 50 روپے فی کلو تک اضافے کے امکان کو ظاہر کیا جارہا ہے اور مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمت میں یہ کہہ کر اضافہ کیا جارہا ہے کہ مختلف اشیا کی قیمتوں سمیت پٹرول کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔
ان حالات میں موجودہ قیمتوں پر چاولوں کی فروخت ممکن نہیں اس لئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ذخیرہ اندوزوں نے بڑی تعداد میں چاول کی قیمت میں اضافے کی خبروں کیساتھ ہی بڑی تعداد میں چاول کا ذخیرہ کرلیا ہے جبکہ پرچون فروخت کرنیوالے دکانداوں نے نرخ خود ہی بڑھا لئے ہیں۔