راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان اور بنوں میں دو مختلف آپریشنز،میں 7 دہشت گرد مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر الگ الگ آپریشنز کئے، ان دو مختلف آپریشنز میں ہونیوالے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جانی خیل میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم دھرایا ہے۔