ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے، شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن پر صرف ایک زمین تھیم رکھی گئی ہے۔

تھیم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے واضح مطالبہ ہے۔تھیم میں متحد ہوکر عالمی اقدام کرنے کا واضح مطالبہ کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے۔