چھوڑیئے صدارتی محل اور اپنے لیڈر کی دم توڑتی سیاست کا کچھ کیجئے. صدر علوی کو سینیٹر عرفان صدیقی کا مشورہ


اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر عارف علوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صدارتی محل چھوڑ دیں اور اپنے لیڈر (عمران خان) کی بستر مرگ پر پڑی سیاست کا کچھ کریں.

آج صدر علوی کی طرف سے پارلیمنٹ کے منظور کردہ الیکشن بل اور نیب قوانین میں ترمیم کے بل اعتراض لگا کر واپس کر دیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا. “محترم علوی صاحب! اگر جمہوریت کی کم نصیبی نے آپکو اس منصب پر بٹھا ہی دیا ہے تو خدارا پست پارٹی سیاست کی ملامت سے اوپر اٹھ کر وفاق کی علامت بنیے.

” سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا “حکومت کی ہر سمری اور پارلیمنٹ کا ہر قانون مسترد کرنے کے بجائے چھوڑیے صدارتی محل اور اپنے لیڈر کی بستر مرگ پر پڑی سیاست کا کچھ کیجئیے.