ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، عامر لیاقت کی وزیر اعظم سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا کہ ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملاقات اک بہانا ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے،

انہوں نے لکھا کہ ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، کھوکر بھی ان ہی کو پانا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل عامر لیاقت حسین نے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کون لایا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران جب حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اس لمحے بھی عامر لیاقت حسین حکومتی ارکان کی جانب سے ہاتھا پائی میں آگے آگے رہے۔