سرگودھا(صباح نیوز )آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم ،موٹروے انٹرچینج پر اضافی نفری اور شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگانے کا حکم ، حساس اداروں کو حالت پر نظر رکھنے اور لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ کرنے کا حکم ،
پولیس زرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کالعدم تحریک لیبک کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم پر آئی جی پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے بھر میں پولیس اور قانوں نفاذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا, آنسو گیس ، گاڑیوں پر حفاظتی جنگلے لگانے کا کہا گئے ہیں
آئی جی پنجاب نے فوری طور پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر 36 اضلاع میں پولیس اور قانوں نفاذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ اضافی ریز تشکیل دنیے کا حکم دیا، جبکہ تمام اضلاع میں حساس اداروں کے ملازمین بھی اپنے اپنے علاقوں کی نظر رکھنے اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کرنی کی ہدایت کی ہیں ، جبکہ ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے موٹروے کے تمام اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ شہر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ناکے لگانے کا احکامات جاری کر دے ہیں۔