سری نگر میں گرفتار نوجوانوں کی تعداد29 ہوگئی ہے


سرینگر: نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین  ملک کی سزا کے خلاف احتجاج کر رہے  نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سری نگر کے علاقے مائسمہ میں محمد یاسین ملک کے گھر کے باہر بھارت مخالف نعرے بازی اور پتھراو کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کی تعداد29 ہوگئی ہے ۔ پولیس تھانہ مائسمہ میں ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں

بھارتی فورسز نے   مزید نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار مہم شروع کر رکھی ہے۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو رواں ماہ کی 25تاریخ کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے مائسمہ میں انکے گھر کے باہر زبردست مظاہرے کیے تھے۔

ان مظاہروں میں شامل نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ  کا سلسلہ جاری ہے  ۔ پولیس تھانہ مائسمہ میں پہلے ہی سے ایف آئی آر نمبر 10/2022 کے تحت نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں