بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے


سری نگر:بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید کر دیا ہے ۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پٹن کے نجی بھٹ علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فوجی کارروائی میں3 عسکریت پسند مارے گئےانہوں نے دعوی کیا کہ ان سے گولہ بارود بھی ملا ہے ۔

کے پی آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے ، تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں ۔