کراچی(صباح نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم جون سے 31جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا۔