منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ ، سندھ میں ہائی الرٹ جاری


کراچی(صباح نیوز)پاکستان میں منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق منکی پاکس کے 111 کیس انگلینڈ اور امریکا میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔وزارت صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس بیماری سے بچا ئوکے لئے لیبارٹری، سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق منکی پاکس بیماری میں سر اور پٹھوں میں درد، جسم پر پھوڑے ظاہر ہوسکتے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ منکی پاکس وباء سے متاثر ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی۔