قونیہ:جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدلرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند حکومت کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو جعلی مقدمات میں منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر سزائے موت دینے کی تیاری کررہی ہے اسلامی دنیا یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے کردار ادا کرے ۔ عبدلرشید ترابی ترکی میں منعقدہ انٹرنیشنل جیورسٹ کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔
انٹرنیشنل جیورسٹ کا نفر نس میں عبدلرشید ترابی کے علاوہ کشمیری رہنماوں ڈاکٹر غلام نبی فاء راجہ خالد محمود ناصر قادری ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر ولید نے بھی خطاب کیا ۔
عبدلرشید ترابی نے کہا کہ دیگر کشمیری قائدین مسرت عالم شبیر احمد شاہ آسیہ اندرابی سمیت تمام قائدین سیاسی اسیران کی زندگیا ں بھی خطرے میں ہیں ۔ جن کے تحفظ کے لئے عوامی اور حکو متی سطح پر عالم اسلا م کو متحرک کردار ادا کرنا چا ہیے ۔ اس سلسلہ میں ممکنہ اقدامات کئے جائیں، کشمیر ی امت مسلمہ کے ہر مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں ، فلسطین یا دنیا کہ کسی بھی حصے میں ظلم ہو کشمیری اور پا کستانی احتجاج میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ پا کستان جو مسئلہ کشمیر میں ایک فریق بھی ہے اور ہمارا وکیل بھی مسلم دنیا کی آزادی کی تحریکو ں میں قائدانہ کردار اداکرتا رہا ہے ۔ الجزائیراور مغرب کی تحریک آزادی ہو یا سووئت رشیا کے قبضے کے خلاف افغان جہا د ہو پاکستان پیش پیش رہا قبرص کے مسئلہ پر تر کی کے ساتھ رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اسی کردار کی وجہ سے عالمی استعمار کے نشا نے پر ہے پاکستان میں موجودہ سیاسی خلفشا ر اسی ایجنڈے کا حصہ ہے اس لئے پا کستان اور کشمیریو ں کو تنہا نہ چھوڑا جا ئے ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیا جا ئے انہوں نے کانفرنس کے شرکا سے اپیل کی وہ اپنے فورمز کے ذریعے کشمیریو ں کی نسل کشی کے عمل کو روکنے کے لئے مودی حکو مت پر عالمی برادری کے ٹھوس سفارتی دبا کا اہتمام کریں۔ اسلئے کہ کشمیری نہ صرف اپنی آذادی بلکہ پوری امت مسلہ کے تحفظ اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نریندری مودی کے مسلم دشمن ایجنڈے پر کشمیر ی اور بھارتی مسلمانو ں کے علاوہ پوری مسلم دنیا ہے جس پر اسے اسرائیل سمیت عالمی استعمار کی حمائت حاصل ہے بھارت کشمیر کے مسلم تشخص اور تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لئے دیگر ہتھکنڈوں کے علاوہ حریت قیادت کو ختم کرنا چا ھتا ہے
سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرکا کہنا تھا کہ عظیم قائد حریت سید علی گیلانی دس سال زائد گھر میں نظربند ر ہے علا ج معا لجہ کی سہو لتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسمپرسی کی حالت میں فوت ہو ئے ان کی میت کی بے حرمتی کی گء ان کی اولاد اور قریبی عزیز بھی تدفین کے عمل میں شرکت سے محروم رہے یہی سلوک ان کے رفیق خا ص اشرف صحرائی کا ساتھ ہوا جن کاجنازہ جیل سے اٹھا اور رات کے اندھیرے میں دفنا گیا