پرتعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا خاتمہ ہو گا،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرتعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بات کرنے کی دعوت پر کراچی کی کاروباری برادری کا شکر گزار ہوں۔ پرتعیش اشیا پر پابندی کے حوالے سے کاروباری طبقے کو وضاحت دی۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے پرتعیش پر درآمدی پابندی کا مقصد زرمبادلہ کی بچت، مستحکم کرنسی اور مقامی صنعت کا تحفظ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔