خانپور(صباح نیوز)خانپور کے لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خان پور کے لنڈا بازار میں جمعہ کو صبح سویرے پیش آیا ، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لنڈا بازار میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 3درجن کے قریب دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی 7ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور بالآخر 2گھنٹے کی شدید محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا آگ بجھانے کے بعد ایریا میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔