این اے 133،لاہورہائیکورٹ نے جمشید چیمہ ،مسرت جمشید چیمہ کی اپیلیں مسترد کردیں


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے این اے 133 سے پاکستان تحریک کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونل نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ جمشید اقبال چیمہ ارو ان کی اہلیہ نے اپنے کاغذات نامزدگی دوسرے حلقہ کے ووٹرز سے تصدیق کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن اور پھر الیکشن ٹریبونل نے دونوں امیدواروں کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی اور اپنا فیصلہ سناتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشیدہ چیمہ کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور میں ضمنی الیکشن پانچ دسمبر کو ہو گا جس میں کل 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی امیدوار موجود نہیں۔