لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے لیکن یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔