کراچی (صباح نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے نائب نگران گوشہ عافیت اور جماعت اسلامی کی دیرینہ رکن اور نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان طلعت ظہیر کی ہمشیرہ یاسمین نقی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے سوگواران سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ سے راضی ہو جائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں۔جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون، ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے بھی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحومہ کی بیماری کو اللہ پاک ان کی مغفرت، بلندی درجات کا ذریعہ بنا دیں اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔