منڈی بہاؤالدین:بس الٹ گئی،3مسافرجاں بحق،31ز خمی


منڈی بہاؤالدین(صباح نیوز) منڈی بہاؤالدین میں موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیزرفتارمسافر بس الٹ گئی،3مسافر جاں بحق 31 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی نمبرM1675ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی۔ چیمہ چوک کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے، ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں شروع جاری ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا  ۔